پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے فون نمبرز

May 22, 2020

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے حادثے کے بعد ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے فون نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز PK 8303 کا طیارہ ایئر بس A-320 رجسٹریشن نمبر AP-BLD کراچی ایئر پورٹ کے نزدیک آج سہ پہر 2 بج کر 39 پر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں 91 مسافر اور عملہ کے7 ارکان سوار تھے، مزید تفصیلات ابھی موصول ہورہی ہیں، پی آئی اے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔

پی آئی اے کے مطابق ان کی ہدایات اور بین الاقوامی ایوی ایشن ضروریات کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کام شروع کردیا جہاں پر ایئر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

پی آئی اے کے مطابق امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور طیارے میں سوار مسافروں کی زندگی کے بارے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ پی آئی اے مسافروں اور کریو کے اہل خانہ کو ہر ممکن اطلاعات فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے پی آئی اے کے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے فون نمبرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے فون نمبرز درج ذیل ہیں۔

0092-21-99043833

0092-21-99242284

0092-21-99043766