وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

May 23, 2020

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ترجمان

پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ترجمان وزیر توانائی کے مطابق ڈاکٹر اختر ملک نے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر کے اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کے لیے نمونے لے لیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر کے خاندان کے باقی افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آج شام تک آ جائے گی۔