بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

May 23, 2020

بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک میں عید الفظر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔

مرکزی دفتر رویت ہلال کمیٹی کے مطابق مطلع صاف ہونے کے باوجو ملک کے بیشتر مقامات سے اطلاع ملی ہے کہ چاند نظر نہیں آیا۔ لہٰذا کل (اتوار) 30 رمضان المبارک ہوگی اور عیدالفظر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔

جامع مسجدہ دہلی نے بھی بھارت میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔