عید سے قبل مرغی کا گوشت 350سے400روپے تک پہنچ گیا

May 24, 2020

کراچی، ڈسکہ( جنگ نیوز،صباح نیوز)عید سے قبل ہی مرغی کے گوشت کی اونچی اڑان، 350سے400روپے تک فروخت ۔ رمضان المبارک سے قبل170روپے کلو فروخت ہونے والا مرغی کے گوشت نے عید سے قبل اونچی اڑان پکڑ لی 350روپے سے400روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا.

کراچی سمیت ملک بھر میں کہیں حکومت کی رٹ نظر نہیں آئی کو شہریوں کی پریشانی کا کوئی حل نکالا جاتا،شہری منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہیں۔

کورونا وائرس اور لاک ڈائون سے متاثرہ شہری جب عید کیلئے مرغی کا گوشت خریدنے مارکیٹ پہنچے تو مرغی کے گوشت کا ریٹ سن کر ہی ان کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ مایوسی کے تصویر ہی بن گئے۔