عید کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیروز کے نام کرتے ہیں، عذرا پیچوہو

May 24, 2020

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ عید کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ہیروز کے نام کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے اپنے پیغام عید میں ڈاکٹرز، طبی عملے اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے عوام فرنٹ لائن ہیروز کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی کوروناوائرس موجود ہے، غیر ضروری باہر نہ نکلیں، میل ملاپ میں احتیاط برتیں، عید سادگی سے گزاریں، ہمارے ہیلتھ سسٹم میں محدود بیڈز اور محدود وینٹیلیٹرز ہیں۔

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کورونا سے متاثر 2 بچے وینٹیلیٹرز پر ہیں۔