دبئی، کورونا وائرس کے مزید 779 نئے کیسز سامنے آگئے

May 26, 2020

دبئی میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے مزید 779 نئے کیسز سامنے آگئے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق یو اے ای میں 31 ہزار 86 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں، کورونا وائرس کے مزید 28 ہزار ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 15 ہزار 982 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق دبئی میں کورونا سے مرنے والوں کی کُل تعداد 253 سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 89 ہزار 712 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 47 ہزار 903 ہو گئیں۔