بیروزگاری بینیفٹس اپلائی کرنے والے برطانوی شہریوں کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ

May 27, 2020

لندن (اے پی پی) برطانیہ میں بیروزگاری بینیفٹس کے لیے اپلائی کرنے والوں کی تعداد میں اپریل کے دوران 70 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث پیداواری و کاروباری سرگرمیوں کا تعطل ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں بیروزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا اور روزگار کھونے والے شہریوں نے بیروزگاری بینیفٹس کے لیے اپلائی کرنے کا راسطہ اپنایا اور ماہ کے دوران 8 لاکھ 56 ہزار نئے افراد اس مہم کا حصہ بنے، اس طرح ان بینیفٹس کے لیے اپلائی کرنے والوں کا حجم بڑھ کر 21 لاکھ ہوگیا۔اس سے قبل جنوری سے مارچ کے عرصے میں بیروزگاری بینیفٹس کے لیے اپلائی کرنے والوں کی تعداد میں صرف 50 ہزار کا اضافہ ہوا جس سے ان کی مجموعی تعداد 1.3 ملین (13 لاکھ) تک پہنچ گئی تھی۔