کھارادر ، گیس سلنڈر دھماکے کے مزید دو زخمی چل بسے

May 27, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کھارادر میں ہونے والے گیس سلنڈر دھماکے کےمزید دو زخمی دوران علاج چل بسے۔تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقےپاریہ اسٹریٹ پولیس چوکی کے قریب واقع بلقیس پلازہ کے چوتھے فلور کے فلیٹ میں15مئی کو گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت6افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھےجنھیں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا ،دھماکے کے 4زخمی اب تک دوران علاج دم توڑ چکے ہیں۔