عیدالفطر کی تعطیلات، صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہا

May 27, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہا۔نشتر ہسپتال،چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال رہے۔