اسلام آباد: فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

May 27, 2020


اسلام آباد تھانہ ترنول کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

نمازجنازہ کے بعد شہید ہیڈ کانسٹیل محمد سجاد کے جسدے خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا کہنا ہے کہ شہید اے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیلمحمد سجاد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔