مودی حکومت کورونا پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی، امریکی اخبار

May 27, 2020

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں سخت ترین لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کیسز تیزی سے بڑھے جبکہ اس کے مقابلےمیں پاکستان اور بنگلادیش میں کیسز میں اتنا اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے دیگر عوامل کو بھی بھارتی حکومت نے نظرانداز کیا۔ بھارت کا تجارتی مرکز ممبئی اس وبا سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

بھارتی حکومتی مشینری صحت کی سہولیات دینے میں ناکام رہی۔ امریکی اخبار کے مطابق مودی کے اپنے گھر گجرات کی حالت بھی بری طرح مخدوش ہے، کورونا مریضوں کے لیے اسپتالوں میں جگہ بھی نہیں رہی ہے۔

بھارت کی اپنی عدالت نے بھی مودی کی لاک ڈاؤن پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مودی کی کورونا پالیسی نےغریبوں کاجینا محال کردیا ہے اور لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دیا ہے۔