کراچی طیارہ حادثہ: مزید 6 میتوں کی شناخت کرلی گئی

May 28, 2020

کراچی طیارہ حادثہ: مزید 6 میتیوں کی شناخت کرلی گئی

کراچی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں میں سے مزید 6 میتوں کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے کرلی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آج عبدالرحیم زین پولانی اور ان کی اہلیہ سارہ عبدالرحیم کی میتوں کی شناخت کرلی گئی۔

اس کے علاوہ عطاء اللّٰہ، خالدہ بیگم، شہناز بیگم اور ثریا خاتون کی میت کی بھی شناخت ہوگئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عطا اللّٰہ، خالدہ بیگم اور شہناز بیگم کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔