برطانیہ میں دنیا کا معمر ترین شخص 112 سال کی عمر میں چل بسا

May 29, 2020

لندن (اے ایف پی) گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق برطانیہ میں دنیا کا معمر ترین شخص کینسر کے باعث 112 سال کی عمر میں چل بسا۔ اس کے خاندان نے اس کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق باب ویٹن جو سابق استاد اور انجینئر تھے، وہ اپنے گھر میں پرسکون نیند میں چل بسے۔ انہیں جاپان کے چیٹیٹسو واتانابے کی موت کے بعد فروری میں دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز دیا گیا تھا۔