رکنِ قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا کا شکار

May 29, 2020

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک کرامت کھوکھر نے خود کو لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ کسی سے بھی ملاقات نہیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور، این اے 135 ،کھوکھر برادری کے امیدوار مدمقابل

ملک کرامت کھوکھر 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ سے لاہور کے حلقہ این اے 135 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔