• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، این اے 135 ،کھوکھر برادری کے امیدوار مدمقابل

لاہور(محمد صابر اعوان )لاہور میں 14یونین کونسل پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 135میں پنجاب اسمبلی کے دو حلقے پی پی 161اور پی پی 173موجو د ہیں ۔135میں اصل مقابلہ کھوکھر برادری کے امیدواروں کے درمیان ہے جہاں مسلم لیگ (ن)کے ملک سیف الملوک کھوکھر کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے ملک کرامت علی کھوکھر میدان میں موجود ہیں جبکہ یہاں سے پیپلز پارٹی کے امجد علی جٹ متحدہ مجلس عمل کے امیر العظیم تحریک لبیک پاکستان کے محمد احمد مجید اور پاک سرزمین پارٹی کی مریم رضا 25جولائی کو قسمت آزمائیں گی 2013کے عام انتخابات میں مذکورہ حلقہ این اے 128تھا جسے نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 135قرار دیا گیا ہے 2013کے عام انتخابات میں یہاں سے مسلم لیگ (ن)کے ملک افضل کھوکھر نے 1لاکھ 22ہزار 464ووٹ لیکر میدان مارا تھا جبکہ انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے ملک کرامت علی کھوکھرکو 78ہزار 295ووٹ ملے تھے اور تیسرے نمبر پر جماعت اسلامی کے امیدوار ظہور احمد 9ہزار 392ووٹ لے سکے تھے 2013ء کے نتائج کو دیکھتے ہوئے توقع کی جارہی ہے کہ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن)اور پی ٹی آئی میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا جس کےلئے کھوکھر برادری کے دونوں امیدوار سردھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیںحلقہ این اے 135 ننگر، جوہر ٹاون، اجودیہ پور، ہجویری ٹاون، ککے زائی اعوان ٹاون، خیابان چوراہاشریف، ڈوبن پورہ، حسن ٹاون مدینہ کالونی کھاڑک، انور ٹاون، علی ٹاون، امیر پورہ، سدھوکی، نصیرہ آباد، ناصرہ آباد، کچی آبادی عظیم آباد، علی رضا آباد،حسین آباد، فرید ٹاون، کوٹ گجراں، فضل پورہ کنجراں، شاہ پور خانپور، امیر کوٹ، ای ایم ای سوسائٹی، اعظم گارڈن، پی آئی اے سوسائٹی خیابان زہرہ و دیگرآبادیوں پر مشتمل ہے جہاں کی زیادہ تر آبادی غریب اور متوسط طبقے پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین