• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما و بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے۔

غلام احمد بلور کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ غلام احمد بلور کا دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا ہے۔

واضح رہے کہ بزرگ سیاستدان اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما الحاج غلام احمد بلور گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

اے این پی کے مرکزی رہنما نے علیل ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور کورونا وائرس میں مبتلا

کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد غلام احمد بلور نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا تھا۔

تازہ ترین