کورونا کے سبب دنیا کو ساڑھے آٹھ کھرب ڈالرز نقصان کا خدشہ ہے، انتویوگوتریس

May 29, 2020

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتویو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث دنیا کو ساڑھے آٹھ کھرب ڈالرز کا نقصان ہوسکتا ہے۔

عالمی ادارے کےسربراہ کا ماننا ہے کہ کورونا ناقابل تصور نقصان پہنچا سکتا ہے، اس صوتحال میں تاريخی نوعیت کی بھوک اور قحط کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جسے ہمیں مل کر لازم طور پر دور کرنا ہوگا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور سائنسی طور پر مضبوط ہونے کے باوجود دنیا کو آج ایک مائیکرو اسکوپ وائرس کی وجہ سے ایسے انسانی بحران کا سامنا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا کو اتحاد اور يگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔