رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی کورونا میں مبتلا بیوی کو میو ہسپتال میں ڈینگی ہوگیا

May 30, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی بیوی کو میو ہسپتال میں ڈینگی ہوگیا۔مظفر علی شیخ پی پی 70 حافظ آباد سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔مظفر علی شیخ اور انکی بیوی کو دس روز قبل کورونا وائرس ہوگیا تھا۔دونوں میاں بیوی پچھلے دس روز سے میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔مظفر علی شیخ کی بیوی کو کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کا مرض بھی لاحق ہوگیا ہے۔