انکم ٹیکس ریفنڈ، فیلڈفارمیشنز کو ضروری دستاویزات تیاررکھنے کا حکم

May 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیو نےوزیراعظم کرونا ریلیف پیکیج کے تحت انکم ٹیکس ریفنڈجاری کرنے کے لیےآرٹی اوملتان ملک بھر کی فیلڈفارمیشنز کو ضروری دستاویزات تیاررکھنے کا حکم دیاہے،ریفنڈ کیسز کو ترتیب سے اپنی باری پر پروسس کیا جائے اور چھوٹے ریفنڈ کیسز کو پہلے پروسس کیا جائےاور اگر اسے پہلے پروسس کرنا ممکن نہ ہوتو اس کے بارے میں تحریری طور پرفیڈرل بورڈ آف ریونیو کو آگاہ کیاجائے۔سیکرٹری ریونیوبجٹ سلطان محمد نوازناصر نے بذریعہ مراسلہ تمام ریجنل،لارج ٹیکس پیئراور کارپوریٹ دفاتر کو آگاہ کر دیاہے۔