سعودی فرماں روا کی مسجد نبویﷺ کھولنے کی منظوری

May 30, 2020


خادمین حرمین شریفین اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

شاہ سلمان کی جانب سے اجازت کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں اتوار سے محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلےکی اجازت ہوگی ، جبکہ سماجی فاصلوں سمیت تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں 31 مئی سےعام نمازیوں کےداخلےکی اجازت ہوگی، خادمین حرمین شریفین نے مسجد نبوی ﷺ عام نمازیوں کے لیے کھولنے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب میں اب تک کل اموات 458 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 766 تک جا پہنچی ہے۔