مورو میں دیوار گرنے سے نوجوان ملبے تلے دب کر جاں بحق

June 01, 2020

مورو (نامہ نگار) شہید عبدالرزاق چوک کی مین گلی میں دکان کے اوپر گھر کی دیوار گرنے کی وجہ سے نوجوان عمیر علی سومرو دیوار کے نیچے دب کر شدید زخمی ہوگیا۔ جسے علاقہ مکینوں نے باہر نکال کر تشویشناک حالت میں تحصیل ا سپتال مورو لیکر آئے جہاں دورانِ علاج نوجوان عمیر علی سومرو زخموں کے تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔ عمیر علی سومرو اپنی د کان پر استری کا کام کرتا تھا، نوجوان قریبی سبیل سے موٹر سائیکل پر پانی کا واٹر کولر بھر کر جیسے ہی اپنی دکان پر پہنچا تو دکان کے اوپر گھر کی دیوار اچانک نیچے اس نوجوان کے اوپر گر گئی جس کی وجہ سے نوجوان عمیر علی سومرو دیوار کے نیچے دب کر ہلا ک ہوگیا ۔