لاک ڈاؤن میں توسیع معیشت کیلئے خطرہ ہے، مرکزی بینک

June 01, 2020

کراچی (طارق احمد سعیدی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع معیشت کیلئے خطرہ ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر ملک کی کثیر جہتی غربت ، کھپت کی اعلیٰ شرح اور ملازمت کی منڈی میں غیر رسمیت کے باعث پاکستان کی معیشت کو وائرس سے متاثرہ لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے منفی خطرات کا سامنا ہے۔

مرکزی بینک نے اقوام متحدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 10 میں سے چار افراد کثیر جہتی غربت کا شکار ہیں۔

اس کا کہنا تھا کہ یہ توسیع شدہ لاک ڈاؤن منظرنامے میں کھانے پینے اور معاشرتی تحفظ کے چیلنجوں کو جنم دیتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ ملازمت کی منڈی میں بہت زیادہ غیر رسمیت سے ملازمت سے عارضی معطلی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔