سبزہ زار میں ایک شخص سے ایک لاکھ 30ہزارلوٹ لیےگئے،اقبال ٹائون اورراوی روڈ کے 2گھروں میں ڈاکے

June 01, 2020

لاہور،شرقپور(کر ائم رپو رٹر،نامہ نگار)پرانی سبز منڈی شرق پور میں دوپہر کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے تاجرکوزخمی کردیا، شیخ نوید اپنے کریانہ گودام میں بیٹھ کر حساب کتاب میں مصروف تھاکہ ڈاکو آگئے چابیاں دینے سے انکار پر فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔برکی علاقہ میں ڈاکوؤں نے فیصل کے گھر سے4لاکھ5ہزار کی نقد ی، زیورات اور دیگر سامان،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے وقار کے گھر سے 3لاکھ55ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان ، سبزاہ زار میں ڈاکوؤں نے عثمان سے سے1لاکھ 30ہز ار کی نقدی لوٹ لی . اقبال ٹائون میں ڈاکوؤں نے حمزہ کے گھر سے1لاکھ 45ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے جنید کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے شاہ زمان سے46ہزار کی نقدی اور دیگر سامان ۔مصری شاہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے رحمان سے 20ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،باٹا پور کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے رضا سے11 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ فیکٹری ایریا اور مصطفی ٹاون سے گاڑیاں اور مزنگ ۔ستوکتلہ اور شاہدرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔