مؤثر لاک ڈاون نہ ہوا تو صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے:پی ایم اے

June 01, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)پی ایم اے نے کہا ہے کہ حکومت موثر لاک ڈاون کرے ورنہ صورتحال نہایت خطرناک شکل اختیار کر سکتی ہے، پنجاب بھر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے یہ بات حکومت اور عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ہنگامی اجلاس میں پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج ،ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ،ڈاکٹر امجد باری،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر رانا اطہر اور ڈاکٹر صلاح الدین نے کیا۔