ہزارہ پولیس کی نو ماسک نو شاپنگ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں

June 01, 2020

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی )ہزارہ پولیس نے نو ماسک نو شاپنگ کی خلاف ورزی کرنے پر550 شاپنگ مالز و تاجروں کے خلاف مقدمات درج کردئیے جبکہ نو ماسک نو پیٹرول/سی این جی کی خلاف ورزی کرنے پر سی این جی اور پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف98مقدمات درج کیے گئے اور4000 سے زاہد دوکانداروں کو معمولی غلطی برتنے پر قانونی کروائی کئے بغیر وارنگ دے کر چھوڑ دیا گیا اور ان کومتنبہ کیا گیا ہے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی سے ہر ممکن طور پر بچیں اور اپنے لوگوں پر رحم کریں سنجیدگی سے حکومت کی جانب سے وضع کردہ ہدایات پر عملدآمد کو یقینی بنائیں وگرنہ ہمیں مجبوراً قانونی کاروائیوں کو تیز کرنا ہوگا جو پھر آپ کے لئے پریشانی کا باعث ہوگی اس لئے بتائے ہوئے عوامل پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن نے ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو مزید بہتر اندازے سے چلایا جائے اور آج سے ہزارہ بھر میں اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرواتے ہو ئے کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔