پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران خان کی وکیل تبدیلی درخواست

June 01, 2020

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اپنے وکیل بابر اعوان کو تبدیل کرنے کی درخواست کردی گئی ۔

اے ٹی سی میں عمران خان کے وکیل کے معاون کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ وکیل بابر اعوان کی جگہ ان کے معاون عدالت میں پیش ہونگے۔

معاون وکیل نے درخواست کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا کہ بابر اعوان وزیراعظم عمران خان کے مشیر تعینات ہوچکے ہیں۔

معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے وکیل تبدیل کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی ۔

اس موقع پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میںکیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی گئی۔