کے پی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 9 اموات

June 01, 2020

خیبرپختونخوا میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 482 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10ہزار485 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے61 مریض صحت یاب ہوئے، کے پی میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد 2973 ہوگئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 855 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 265 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 2 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔