سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ اضافہ

June 02, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان ہے نئے کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت مزید600روپے کے اضافے سے98ہزار100روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے ، اور 10گرام سونے کی قیمت514روپے کے اضافے سے84ہزار105روپے ہو گئی۔ چاندی کی قیمت بھی 10روپے بڑھ کر 1050 روپے فی تولہ ہو گئی۔