6382 گاڑیوں کے چالان اور ڈرائیوروں پر جرمانہ

June 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹریفک پولیس کراچی نے پیرکو مجموعی طور پر 6382 گاڑیوں کے چالان اور ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا ،ان میں ڈبل سواری پر 479، گاڑی میں دو سے زیادہ مسافروں کے سفر کرنے پر148 اور رکشوں کے 895 چالان شامل ہیں۔