آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ 17جون تک ملتوی

June 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ 17 جون تک ملتوی کردی گئی ہے قبل ازیں یہ میٹنگ جمعرات کو ویڈیو لنک پر ہونا تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ شیڈول کے مطابق دس جون کو ہوگی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں فیصلہ دس جون کے سالانہ اجلاس تک مؤخر کردیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس برس اٹھارہ اکتوبر سے پندرہ نومبر تک ہونا ہے۔