کورونا کے بعد اب ایبولا وائرس کا بھی حملہ، کانگو میں 4ہلاک

June 02, 2020

کانگو(اے ایف پی) وسطی افریقی ملک کانگو میں کورونا کے بعد اب ایبولا وائرس نے بھی دوبارہ سر اُٹھا لیا اور گزشتہ روز ایبولا سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈی آر گانکو کے وزیر صحت ایٹنی لونگوڈو نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں ایبولا کی وبا سے 4افراد کی ہلاکت ہوگئی ہے۔