دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں10افراد گرفتار

June 02, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر )دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں10افراد گرفتار ‘ ملزمان محمد شفیق ، اکمل ، مہران ، منیر حسین محمد سلیم ، شوکت ، محمد نعیم ، سلطان ، محمد شہباز ، مظہر عباس کو حراست میں لیا جو پابندی کے باوجود اپنی دکانیں کھول کر دفعہ144کی خلاف ورزی کررہے تھے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔