سندھ اسمبلی میں سینیٹائزنگ گیٹ نصب

June 02, 2020

سندھ اسمبلی میں سینیٹائزنگ گیٹ نصب کردیا گیا، تقریب میں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور اسپیکر سندھ اسمبلیآغا سراج درانی شریک تھے۔

اس موقع پر اسپیکر سراج درانی نے کہا کہ ایس او پیز اجلاس کے لیے بنائے تھے، تمام جماعتوں کو افتتاح کے لیے بلایا تھا، اپوزیشن نے کہا کے یہ ہمارے حساب سے ٹھیک نہیں ہم نہیں آئیں گے۔

آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ ایس او پی کے تحت اسمبلی چلائیں گے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل بنانے والوں کے خلاف بالکل ایکشن ہوناچاہیے۔