کھارادر، لی مارکیٹ میں آتشزدگی کے دو واقعات

June 03, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھارادر کے علاقے لی مارکیٹ پرندہ مارکیٹ کے قریب منگل کی صبح سلنڈر کی دکان میں پرارسرار طور پر آگ لگی ،اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پایا ، واقعہ کے کچھ دیر بعد لی مارکیٹ ٹھٹہ بس اسٹاپ کے قریب پرچون کی دکان میں آگ لگی جس پر فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ، فائر بریگیڈ کے مطابق الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث پرچون کی دکان پر آگ لگی ،دونوں واقعات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس نے دونوں واقعات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔