بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورس معطل

June 03, 2020

محکمہ بلدیات سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بھرتیوں کے لئے دئیے گئے اشتہار کو خلاف ضابطہ قرار دینے کے بعد سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورس جمیل فاروقی کو معطل کر دیا ہے۔

سیکریٹری بلدیات سندھ کے مطابق بھرتیوں میں بے قاعدگیوں پر جمیل فاروقی کو معطل کیا گیا ہے، جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو نئی بھرتیاں کرنے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے بھرتیوں کے لئے طریقہ کار کی منظوری دی ہے، بلدیہ عظمیٰ میں بھرتیوں کے لئے مروجہ طریقہ اختیار نہیں کیا گیا تھا، بھرتیوں کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔