شہباز شریف کی جان لوٹ مارکاحساب دے کر ہی چھوٹنی ہے :شہباز گِل

June 03, 2020


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ذہن میں رکھیں کہ ضمانت کی مٹھائی کھانے سے پہلے لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا، تب ہی جان چھوٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں، انہیں نہ ڈیل ملنی ہے نہ ہی اُن کی مدد کیلئے سعودی قطری لبنانی شہزادے آنے والے ہیں۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ سعودی قطری لبنانی شہزادے بھی آپ کے کرتوت جان چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی قطری لبنانی شہزادے یہ بھی جانتے ہیں کہ عمران خان ڈیل نہیں کرتا۔