سٹیفورڈ میں پرائمری کی مزید کلاسیں شروع ہوں گی

June 04, 2020

سٹیفورڈ شائر (مریم فیصل) سٹیفورڈ شائر میں پرائمری کی مزید کلاسیں آئندہ ہفتوں میں شروع ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔ رواں ہفتے سے پرائمری کی کچھ کلاسوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے بعد سٹیفورڈ شائر کائونٹی کے مزید اسکولوں کا بھی ارادہ ہے کہ کلاسوں کا آغاز کیا جائے۔ ایک سروے کے مطابق سٹیفورڈ شائرکے 313اسکول آئندہ ہفتوں سے کلاسوں کے لئے کھلنے کے امکانات ہیں۔ اس بارے میں سٹیفورڈ شائر کائونٹی کے کیبنٹ منسٹر کا کہنا ہے کہ مزید اسکوں کھولنے سے پہلے متوازن رویے کو اپنانا ہوگا تاکہ بچے خصوصا پسماندہ بچوں کے ساتھ نا انصافی نہ ہو اور ساتھ ہی اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ وائرس نہ پھیلے ۔اس لئے سٹیفورڈ شائر کے تمام اسکول اس بارے میں بہت کام کر رہے کہ مزید اسکول کیسے کھولے جائے کہ سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جا سکے ۔اسکولوں میں پہلے ہی فاصلوں کا خیال رکھا جا رہا ہے اور والدین کو بھی بتا دیا گیا ہے کہ کس طرح کے اقدامات اختیار کئے جائیں گے ۔