مہنگائی‘وزیراعظم کا سخت ایکشن ‘وزراءاعلیٰ ‘ چیف سیکریٹریز کومانیٹرنگ کا حکم

June 04, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کیخلاف سخت ایکشن کاحکم دے دیا ہے۔

انہوں اس امر کا سخت نو ٹس لیا کہ باوجود اس کے کہ وفا قی حکومت نے گزشتہ کئی ماہ کے دوارن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے لیکن اس مناسبت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی بلکہ الٹا ا ضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔

اسی طرح حال ہی میں گندم کی نئی فصل آنے کے با وجود آٹے کی قیمتوں میں ا ضافہ کیا گیا ہے جس کا کوئی جواز اور منطق نہیں ہے‘عمران خان نے حکم دیا کہ وزراءاعلیٰ اور چیف سیکریٹریز اشیاءکی قیمتوں کو خود مانیٹرکریں ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایاجائے ۔

وزیر اعظم نے اس نا راضگی کا اظہار ایک مراسلے میں کیا ہے جو وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و ریونیو (چیئرمین نیشنل پر ائس مانٹرنگ کمیٹی ) ، چیف سیکرٹریز پنجاب ،سندھ ،خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان ( صو بائی حکومتوں ) کو بھیجا گیا ہے۔