لال میرے دل کا حال، صبا قمر نے سرخ جوڑے میں تصویر شیئر کردی

June 05, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ صبا قمر نے سُرخ جوڑے میں ملبوس اپنی دلکش تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں بہت پسند کیا جارہا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی ایک پوسٹ میں صبا قمر سُرخ رنگ کا لباس زیب تن کیے رات کی چاندنی میں اپنے چہرے پر مسکراہٹ لیے کھڑی ہیں۔اداکارہ نےاپنی تصویر کی مناسبت سے کیپشن میں بھارتی فلم ’زخم‘ کے مشہور گانے ’گلی میں آج چاند نکلا‘ کے چند سطریں بھی لکھیں۔اِس تصویر کو کیپشن دیتے ہوئے اداکارہ نےشاعرانہ انداز میں لکھا کہ ’لال میرے دل کا حال۔‘


k


کورونا وائرس کب ختم ہو گا،فہد مصطفیٰ کا ملین ڈالرسوال


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شو بز کے سپراسٹارفہد مصطفیٰ ایکٹنگ ،ہو سٹنگ اور پروڈیکشن میں بے تاج با دشاہ ہیں اور اپنے منفرد گیم شو کے با عث منفرد شہرت بھی رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فہد مصطفی کورونا وائرس ختم ہونے کا انتظار کرنے لگے اورانہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کیلئے ایک ملین ڈالر کا سوال بھی پیش کر دیا ہےکہ کورونا وائرس کب ختم ہو گا ۔فہد مصطفی نے کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا کو مکمل طور پر بدل کررکھ دیا ہے، احتیاط زندگی کا حصہ بن گئی ہے اور باہر نکلتے ہوئے بھی خوف آتا ہے اور تو اور ایسا لگتا ہے کہ گھر میں قید کی سزا ملی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد خطرناک صورتحال کی طرف جارہی ہے اور 2 دن سے یومیہ 4 ہزار سے زائد کیسز آنے کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد چین کے متاثرین سے زیادہ ہوگئی ہے۔