ڈپٹی کمشنر سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

June 05, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری جنرل غلام نبی طاہر کی قیادت میں ملنے والے وفد میں حسن محمود خان اور ارسلان منیر جوئیہ شامل تھے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے ماتحت عدالتوں کو اوپن کرنے کافیصلہ خوش آئند ہے۔