کورونا، برطانیہ میں ہلاکتیں40 ہزار سے بڑھ گئیں

June 06, 2020

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر برطانیہ میں 40 ہزار 261 افراد کورونا کی وجہ سے اسپتالوں اور کیئر ہومز میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانیہ کے سیکرٹری صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اجتماعات والی جگہوں پر نہ جائیں۔ اسپتالوں میں بھی لوگ فیس ماسک پہنیں جبکہ طبی عملہ ہر وقت سرجیکل ماسک پہنے۔

میٹ ہنکاک نے صحت یاب ہونے والے مریضوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاج سے متعلق تحقیقات کے لیے اپنے خون کا پلازمہ عطیہ کریں۔