کورونا فنڈز جمع کرنے کیلئے ہالی وڈ اداکاراؤں کی نیم عریاں تصاویر فروخت

June 06, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا کیخلاف فنڈز جمع کرنے کا منفرد پروگرام، ہالی ووڈ کے فلم ساز اور معروف فوٹوگرافر سلیگر نے بھی سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے، جس کے تحت مختلف اداکاراؤں کی 25 تصاویر کو فروخت کرکے امدادی رقم حاصل کی جائے گی۔ برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق مارک سلیگر کی جانب سے کھینچی گئی جن تصاویر کو فروخت کیا جائے گا، ان میں معروف اداکارہ جینیفر آنسٹن کی 1995 میں لی گئی گئی نیم عریاں تصویر بھی شامل ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں جو 25 تصاویر فروخت کی جائیں گی، ان میں سے زیادہ تر نیم عریاں جب کہ کچھ بلکل برہنہ تصاویر بھی شامل ہیں۔ جینیفر آنسٹن نے بھی اس حوالے سے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ان کی ایک تصویر بھی برائے فروخت ہے۔