حاجی ہدایت اللّٰہ چہل حق اور سچ کی راہ پر گامزن تھے

June 06, 2020

مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ حاجی ہدایت اللّٰہ چہل ایک سچے عاشق رسولﷺ اور حق اور سچ کی راہ پر چلنے والی شخصیت کے مالک تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلدہ صدیوں تک پر نہیں ہوسکے گا۔

صدر ملک نور اعوان نے یہ بات گجرانوالہ کینٹ راہوالی کی معروف دینی و سماجی شخصیت حاجی ہدایت اللّٰہ چہل کی وفات پر ٹوکیو میں ہونے والی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ملک نور اعوان نےکہا کہ حاجی ہدایت اللّٰہ چہل کے صاحبزادے گجرانوالہ کی معروف سیاسی شخصیت اور گجرانوالہ راہوالی کے چیر مین محمد عباس چہل اور جاپان کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اشرف چہل کی شخصیات اپنے والد کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس موقع پر ن لیگ انٹرنیشنل افیئر کے سابق جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود نے کہا کہ حاجی ہدایت اللّٰہ چہل اپنے علاقے کی معروف سماجی شخصیت تھے اور اپنے علاقے میں ان کی مذہبی اور سماجی خدمات کو ایک طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

کشمیر یکجہتی کونسل کے صدر شاہد مجید نے کہا کہ وہ اشرف چہل سہارا سے درخواست کریں گے کہ وہ حاجی ہدایت اللّٰہ چہل کے سالانہ عرس کا اہتمام کیا کریں تاکہ ان کی تعلیمات عوام تک پہنچ سکیں۔

ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے بھی حاجی ہدایت اللّٰہ چہل کی زندگی کے مثبت پہلوؤں پر روشنی ڈالی، اس موقع پر اشہرف چہل سحارا نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی ہدایت اللّٰہ چہل نے ہمیشہ حق اور سچ پر قاائم رہنے کی تلقین کی ہے جس کے لیے چاہے جتنا بھی نقصان اٹھانا پڑے۔

اشرف چہل سحارا نے امید ظاہر کی وہ نہ صرف اپنے والد کے لیے صدقہ جاریہ کرنے کے لیے مسجد و مدرسہ قائم کریں گے بلکہ عنقریب والد صاحب کے نام کا بچوں کی تعلیم کے لیے وظیفہ بھی جاری کریں گے تاکہ نہ صرف صدقہ جاریہ جاری رہے بلکہ والد صاحب کو تعلیمات بھی عوام تک منتقل ہوتی رہیں۔