عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان منزل حاصل کرسکتا ہے، عبدالطیف صدیقی

June 13, 2020


وزیر اعظم عمران خان کو ڈیم فنڈ میں ایک لاکھ ڈالر عطیہ دینے والے سنگاپوری نژاد پاکستانی کاروباری شخصیت عبدالطیف صدیقی نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی راہ پر چل کر منزل حاصل کرسکتا ہے۔

پاکستانی بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالطیف صدیقی کا کہنا تھا کہ عالمی معاشی بحران اور کورونا کی وباہ کے دنوں میں حکومت اس سے بہتر بجٹ مرتب نہیں کرسکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور عوام تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کو مدت پورا کرنے کا موقع فراہم کرے پورا یقین ہے کہ پانچ سال بعد پاکستان ترقی کا راہ پر کھڑا ہوگا۔

لطیف صدیقی نے کہا کہ وہ شپنگ کے شعبے میں پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اسی لیے وزیر اعظم کو دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی پیش کیا تھا ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہے تاہم وہ یقین دلاتے ہیں جب بھی ملک و قوم کو ان کی ضرورت ہوگی وہ سب سے پہلے لبیک کہنے والوں میں سے ہوں گے۔

لطیف صدیقی نے کہا کہ وہ تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح پر یقین رکھتے ہیں اور جو بھی مشورہ حکومت کو دیں گے وہ قوم کی بہتری کے لیے ہوگا جس کے لیے وہ میڈیا کا سہارا نہیں لیں گے۔

لطیف صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے کراچی میں پاکستان میرین اکیڈمی کے مستحق طلبہ کے لیے نہ صرف پوری اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے بلکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے جہازوں پر ملازمت بھی فراہم کریں گے۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشکل وقت میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد کا پیغام بھی دیا ہے ۔