ایسا بجٹ پیش کیا جس کی مثال نہیں ملتی، وزیر خزانہ پنجاب

June 16, 2020

وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 21-2020 کا ایسا بجٹ پیش کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس میں کہا کہ پنجاب حکومت نے پبلک ورکس پروگرام کو ترجیح دی ہے، پروگرام سے مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقعے پیدا ہوں گے۔

ہاشم جواں بخت نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود تعلیم اور صحت پر توجہ دی، پنجاب کی معیشت کو بحال کرنا ہمارا عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سماجی شعبے میں اچھا کام کیا، دو سال میں تعلیمی شعبے کو 60 ارب روپے دیےگئے۔

وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کو دیکھتےہوئے شعبہ تعلیم کے لیے پالیسی بنائیں گے، صحت اور تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کووڈ 19 ریلیف پیکج بھی بجٹ کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالجز، یونیورسٹیاں، اسپتال بنانےمیں وقت درکار ہے، میں نے بجٹ تقریر میں کسی نئے منصوبےکا اعلان نہیں کیا، آن لائن تعلیم کے لیے ٹیبلٹ بھی لے کر آئیں گے۔

ہاشم جواں بخت کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کی معاشی بدحالی ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔