جرمن فٹبال لیگ کا ٹائٹل بائرن میونخ نے جیت لیا

June 18, 2020

جرمن فٹبال لیگ کا ٹائٹل لگاتار آٹھویں بار بائرن میونخ نے جیت لیا، فتح کے بعد چیمپئن ٹیم نے خالی گراؤنڈ میں جشن منایا۔

بائرن میونخ نےلگاتار آٹھویں بار بندس لیگا کا تاج اپنےسرسجا لیا، چیمپئن ٹیم نےحریف ورڈر بریمن کوایک صفر سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پرفیصلہ کن برتری حاصل کی۔

کورونا وائرس کی وجہ سےچیمپئن ٹیم نےخالی گراؤنڈ میں فتح کاجشن بھی منایا ۔

دوسری جانب اسپینش لالیگا میں لائنل میسی کی شاندار فارم برقرار ہے، میسی نےپیلنٹی پر گول داغ کر بارسلونا کو کامیابی دلائی۔