ایکواڈورکا آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا

June 18, 2020

ایکواڈور کا آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا اور دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے جس کے بعد کئی میٹر کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھاتے ہوئے دکھائی دئیے۔

ذرائع کے مطابق اس آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم ماہرین اس کی مکمل نگرانی کررہے ہیں۔

اس آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ہیں۔