قومی اسمبلی: نصابی کتب میں حضرت محمدﷺ کے نام کیساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد منظور

June 22, 2020

قومی اسمبلی میں نصابی کتب میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیینﷺ لکھنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

یہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی علی محمد خان نے ایوان زیریں میں پیش کی۔

تمام پارلیمانی جماعتوں نے علی محمد خان کی پیش کی گئی اس قرارداد کی حمایت کی۔

جس کے بعد نصابی کتب میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاتم النبیینﷺ لکھنے کی یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اس موقع پر اسمبلی میں خطاب کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خاتم النبیینﷺ کو نہ ماننے والے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیا جا چکا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔