ایشین ہاکی آن لائن کوچنگ ورکشاپ کل ہوگی

June 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈریشن آن لائن کوچنگ ورکشاپ بدھ کو ہوگی۔ پاکستان کے سابق کپتان اولمپئن طاہر زمان اس ورکشاپ کی نگرانی کررہے ہیں ۔ پاکستان ٹیم کے موجودہ کوچ سمیر حسین اور اولمپئن وقاص شریف بھی اس ورکشاپ میں شرکت کررہے ہیں۔ آن لائن ورکشاپ کا مقصد کوچز کو نئی تکنیک دے آگاہ رکھنا ہے ۔