مافیا کا علاج شروع ہوچکا، بس تھوڑا انتظار اور، شہباز گل

June 28, 2020

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا ہے کہ یقین رکھیں مافیاز کا علاج شروع ہوچکا، بس تھوڑا انتظار کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ عمران خان کسی مافیا کے آگے ہار مانے گا تو پھر آپ ’خان‘ کو جانتے ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم اپنی فیکٹریاں بنانے کے لیے نہیں بنے، وہ کبھی غریب کے حق پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ بس تھوڑا انتظار اور، 24 سال کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔